اردو

urdu

ETV Bharat / state

Naresh Kumar Slams Kejriwal کیجریوال کے جھوٹے وعدے بے نقاب، ڈاکٹر نریش

کانگریس کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ 'سی ایم نے ہر گھر میں نل کا پانی فراہم کرنے اور ٹینکر سسٹم کو ختم کرنے کی بات کی تھی لیکن ان کا وعدہ کھوکھلا ثابت ہوا۔ Kejriwal's false promises exposed

کیجریوال کے جھوٹے وعدے بے نقاب، ڈاکٹر نریش
کیجریوال کے جھوٹے وعدے بے نقاب، ڈاکٹر نریش

By

Published : Jun 23, 2023, 10:10 AM IST

نئی دہلی:دہلی کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر نریش کمار نے الزام لگایا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی کے ہر گھر میں نل کا پانی فراہم کرنے اور ٹینکر سسٹم کو ختم کرنے کی بات کی تھی، لیکن ان کا وعدہ کھوکھلا ثابت ہوا۔ دہلی پردیش کانگریس کے سینئر ترجمان نے کہا کہ اطلاعات کے حق (آر ٹی آئی) سے حاصل کی گئی اطلاعات نے پانی سے متعلق وزیر اعلیٰ کیجریوال کے وعدوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ وہ ہر گھر کو 700 لیٹر پانی مفت دینے کی بات کرتے تھے لیکن لوگ پانی کے لئے بے حال ہیں۔ آر ٹی آئی نے انکشاف کیا ہے کہ 2015 سے 2023 تک مسٹر کیجریوال نے کوئی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نہیں لگایا۔ ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ 'کیجریوال یہ کہتے نہیں تھکتے کہ وہ پانی کے ٹینکروں کو ختم کر دیں گے لیکن آر ٹی آئی سے ملی معلومات کے مطابق ٹینکرس دوگنا ہو گئے ہیں۔

ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ وہ غیر مجاز کالونیوں میں نالیاں بچھانے کی بات کرتے تھے لیکن یہ وعدہ بالکل خالی ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2015 کے اسمبلی انتخابات میں وزیر اعلیٰ نے دہلی کے لوگوں کو ہر گھر میں نل کا پانی فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن سال 2015 میں 567 ٹینکروں کے مقابلے میں 31 دسمبر 2021 کو ٹینکروں کی تعداد میں 891 اضافہ ہوگیا۔ اس کے ساتھ ہی دہلی کو دیگر ریاستوں سے ملنے والے پانی کی مقدار میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ اس کے علاوہ جل بورڈ کا قرض سال 2015 میں 30,838 کروڑ روپے تھا جو 31 مارچ 2021 کو دو گنا بڑھ کر 57,899 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ اس مدت کے دوران کیجریوال حکومت نے صرف نیا قرض لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details