کانگریس نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2022 Uttar Pradesh Assembly Elections کے پیش نظر، خواتین کے بعد اب نوجوانوں کے لیے الگ سے انتخابی منشور جاری کیا ہے۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نئی دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں یہ منشور جاری کیا۔ 'بھرتی ودھان' کے نام سے جاری اس منشور میں نوجوانوں کے لیے 20 لاکھ نوکریوں سمیت کئی وعدے کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں خواتین کو 40 فیصد ریزرویشن دینے اور خواتین کو 40 فیصد ریزرویشن دینے کے بعد کانگریس نے سرکاری ملازمتوں سے لے کر اساتذہ کی نوکریوں تک کئی بڑے وعدے کیے۔
اس موقع پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ہم آپ کو کیسے اور کس طرح سے روزگار دلائیں گے ، یہ سب اس منشور میں لکھا ہے۔ اس منشور کو بنانے کے لیے کانگریس پارٹی نے ریاست کے نوجوانوں سے بات کی ہے اور جو ان کے خیالات ہیں، وہ ہم نے اس منشور میں شامل کیا۔'
اس دوران انہوں نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پر اتر پردیش میں ہر 24 گھنٹے میں تقریباً 880 نوجوان اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔