اردو

urdu

ETV Bharat / state

'اناؤ ریپ متاثرہ کے انصاف کے لیے کانگریس پارٹی کی دستخطی مہم' - 'اناؤ ریپ متاثرہ کے انصاف

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر کے علاقہ نوئیڈا میں کانگریس پارٹی کی جانب سے اناؤ ریپ متاثرہ کو انصاف دلانے کے لیے ایک دسخطی مہم چلائی گئی۔

'اناؤ ریپ متاثرہ کے انصاف کے لیے کانگریس پارٹی کی دستخطی مہم'

By

Published : Aug 4, 2019, 8:25 PM IST

اظہارِ ہمدردی، یکجہتی اور انصاف کی فراہمی کے لیے نوئیڈا شہر کانگریس اقلیتی شعبہ کے صدر محمد گڈو کی قیادت میں نوئیڈا کے سیکٹر 10میں دستخطی مہم کا آغاز کیا گیا۔

اس موقع پر کانگریس کے رہنماؤں کے علاوہ بڑی تعداد میں علاقے کی عوام نے شرکت کی۔

'اناؤ ریپ متاثرہ کے انصاف کے لیے کانگریس پارٹی کی دستخطی مہم'

کانگریس پارٹی کے رہنماؤں اور ذمہ داران میں شہر کانگریس کے صدر مکیش یادو،اترپردیش کانگریس کے رکن لیاقت چودھری، نوئیڈا کانگریس کے نائب صدر اور ترجمان پون شرما، نوئیڈا خاتون شعبہ کی صدر پشپا کانڈ پال، اے آئی سی سی رکن سریندر شرما، ضلع یوتھ کانگریس کے صدر پرشوتم ناگر، یوتھ کانگریس کے ریاستی سیکریٹری للت اوانا اور شہاب الدین وغیرہ موجود رہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details