اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا سے متاثرہ خاندانوں کے لیے کانگریس کی عوامی رابطہ مہم

کانگریس نے کورونا وائرس سے متاثرہ خاندانوں تک امداد پہنچانے کے لئے اپنی ملک گیر رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اوکھلا قانون ساز اسمبلی حلقہ سے آج اس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔

کورونا سے متاثرہ خاندانوں کے لیے کانگریس کی عوامی رابطہ مہم
کورونا سے متاثرہ خاندانوں کے لیے کانگریس کی عوامی رابطہ مہم

By

Published : Jul 3, 2021, 7:47 PM IST

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق ممبر پارلیمنٹ پرویز ہاشمی نے اوکھلا اسمبلی حلقہ کے سریتا وہار وارڈ میں عوامی رابطہ کی اس مہم کا آغاز کیا۔ اس دوران، دہلی پردیش کانگریس کے نمائندہ سندر سنگھ پپی نے کہا کہ پارٹی کے کارکنان گھر گھر جاکر کورونا وائرس سے متاثرہ تمام خاندانوں کے فارم بھر کر ڈیٹا اکٹھا کریں گے۔ اس میں، کورونا بحران کے دوران خاندان کے کسی ممبر کی موت، ملازمت کا فقدان، کاروبار برباد ہونے، حکومت کی طرف سے کسی بھی طرح کی مدد ملنے جیسے سوالات کے جوابات اکٹھے کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم میں پارٹی کے کارکنان کورونا وائرس سے متاثرہ خاندانوں کو ضروری میڈیکل کٹس، ماسک، سینیٹائزر فراہم کریں گے اور غریب خاندانوں کو راشن مہیا کرائیں گے اور ٹیکے لگانے کے لئے رجسٹریشن کرنے میں بھی مدد کریں گے۔

اس موقع پر پارٹی کے کارکنوں اور علاقہ کے معززین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، جن میں پڑپڑگنج ضلع کانگریس کے صدر دنیش گپتا خصوصی طورپر شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: راہل نے ویکسین کی قلت کے سلسلے میں حکومت پر نکتہ چینی کی

قابل ذکر ہے کہ کانگریس پارٹی نے کورونا سے متاثرہ خاندانوں اور طبی عملہ کی مدد کرنے نیز مرنے والے افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے حال ہی میں ملک گیر رابطہ مہم چلانے کا اعلان کیا تھا ۔ یہ مہم کانگریس، یوتھ کانگریس، پردیش کانگریس کمیٹیوں اور پارٹی کی دیگر تنظیموں کے ذریعہ چلائی جارہی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details