ریاست آسام میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس (این آر سی) کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ اسے قومی شہری رجسٹر بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں 19 لاکھ 6 ہزار 657 لوگوں کے نام این آر سی میں شامل نہیں کیے گئے ہیں جبکہ این آر سی کی حتمی فہرست میں 3 کروڑ 11 لاکھ 21 ہزار چار لوگوں کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اس پر کانگریس پارٹی نے سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر این آر سی کے معاملے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔
کانگریس رہنماوں کے وفد نے غلام نبی آزاد، ادھیر رنجن چوہدھری، گورو گوگوئی، مکل سنگما اور پردیوت دیب برمن پر مشتمل اجلاس میں موجودہ صورتحال کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ادھیر رنجن چوہدھری نے کہا کہ "ہمارے صرف دو مطالبات ہیں۔ ہندوستان کے حقیقی شہریوں کے ناموں کو این آر سی کی فہرست سے نہ ہٹائیں اور ان تمام حقیقی شہریوں کو سیکیورٹی دی جانی چاہئے۔