اردو

urdu

ETV Bharat / state

مختار عباس نقوی نے کانگریس کو غیر فعال اثاثہ قرار دیا - مرکزی وزیر مختار عباس نقوی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینیئر لیڈر اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ کانگریس خود ایسی ’نان پرفارمنگ ایسٹ‘ (غیر فعال اثاثہ) ہے جس کی باہر نہ کوئی قیمت ہے، نہ اندر والے اس کی کوئی قیمت لگارہے ہیں۔

مختار عباس نقوی نے کانگریس کو غیرفعال اثاثہ قرار دیا
مختار عباس نقوی نے کانگریس کو غیرفعال اثاثہ قرار دیا

By

Published : Aug 24, 2021, 9:50 PM IST

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ ’ڈیفالٹر ڈائنسٹی کی ڈپریسڈ ڈنگ‘ ہے۔ کانگریس ’کنفیوزن اور کنٹراڈیکشن کی چمپیئن‘ بننے میں لگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راہل گاندھی کے طنز پر مختار عباس نقوی کا رد عمل

انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف مودی حکومت اور بی جے پی ’ملک کے کنسٹرکشن‘ میں مصروف ہیں، وہیں کانگریس ملک میں ’ڈسٹرکشن کی ڈگ ڈگی‘ پیٹ رہی ہے۔ نقوی نے کہا کہ کانگریس کی حالت پر اتنا ہی کہا جاسکتا ہے ’گڈ لک اینڈ گیٹ ویل سون‘۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details