اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress Drops Azad from Punjab Campaign List: غلام نبی آزاد پنجاب میں کانگریس کی اسٹار کیمپینر فہرست میں شامل نہیں - غلام نبی آزاد

کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد اور رکن پارلیمنٹ منیش تیواری کو پنجاب اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کی جانب سے اسٹار کیمپینرز کی فہرست میں شامل نہیں رکھا گیا۔

کانگریس نے غلام نبی آزاد کو پنجاب انتخابات کی اسٹار کیمپینر فہرست میں شامل نہیں کیا
کانگریس نے غلام نبی آزاد کو پنجاب انتخابات کی اسٹار کیمپینر فہرست میں شامل نہیں کیا

By

Published : Feb 5, 2022, 10:35 AM IST

پنجاب اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس نے 30 اسٹار کیمپینرز کی فہرست جاری کی ہے جس میں کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے نام شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس فہرست میں غلام نبی آزاد اور منیش تیواری کو شامل نہیں کیا گیا جب کہ انہوں نے کچھ روز قبل اعلیٰ رہنماؤں کو خط لکھ کر پارٹی میں اصلاحات کرنے کی درخواست کی تھی۔

کانگریس کے اسٹار کیمپینرز کی فہرست میں اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ ہریش چودھری، پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو، پنجاب کے وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی، ہریانہ کے سابق وزیراعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا، ہریش چودھری، امبیکا سونی، راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ، سابق اسپیکر میرا کمار، سینئر رہنما آنند شرما و دیگر کئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے۔

وہیں غلام نبی آزاد اور منیش تیواری کا نام کانگریس کے اسٹار کیمپینرز کی فہرست سے غائب ہے۔ تاہم آزاد کو اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے اسٹار کیمپینرز کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا جبکہ یہ فہرست سابق قائد حزب اختلاف کو نریندر مودی حکومت کی جانب سے پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازے جانے کے اعلان سے ایک روز قبل ہی جاری کی گئی تھی۔

کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کو 73 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر پدم بھوشن سے نوازا گیا جس کے بعد کچھ کانگریس رہنماؤں نے ان پر نکتہ چینی کی تھی۔

آزاد کو جی 23 گروپ کاحصہ سمجھا جاتا ہے جس کی جانب سے کانگریس کی موجودہ قیادت سے عدم اطمینان کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Karan Singh on Azad's Padma Award: ڈاکٹر کرن سنگھ، پدم بھوشن پر غلام نبی آزاد کی حمایت میں

اس کے علاوہ منیش تیواری کا نام فہرست میں شامل نہ کرنا انتہائی حیران کن ہے کیونکہ وہ نہ صرف پنجاب کے موجودہ رکن پارلیمنٹ ہیں بلکہ ریاست میں وہ سرگرم انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔

پنجاب میں تقریباً 40 فیصد رائے دہندگان کا تعلق ہندو برادری سے ہے جب کہ تیواری کو کمیونٹی کا ایک ممتاز رہنما سمجھا جاتا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details