کانگریس نے معذور افراد کے لئے پولیس دستوں میں چار فیصد کوٹہ ختم کرنے کو مرکزی حکومت کی غریب مخالف پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'اسے فوری طورپر واپس لے کر معذور افراد کو ان کا حق دیا جانا چاہئے۔'
کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے ہفتہ کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ 'مرکزی حکومت نے معذور افراد کے لئے نیم فوجی دستوں میں چار فیصد ریزرویشن کے نظام کو ختم کرکے ان لوگوں کے ساتھ نا انصافی کی ہے اور اس کوٹہ کو فوری طور پر بحال کیا جانا چاہئے۔'
انہوں نے کہاکہ 'خواتین کے ساتھ بھی تفریق کی جارہی ہے اور ان کے لئے ریزرو عہدوں کو بھرا نہیں جارہا ہے۔ پولیس میں خواتین کے لئے 90 فیصد سے زیادہ ریزرو عہدے خالی ہیں لیکن حکومت اس سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھارہی ہے۔'