نئی دہلی:کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا، پارٹی کے اتراکھنڈ کے انچارج دیویندر یادو اور پارٹی لیڈر منیش کھنڈوری نے پیر کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جوشی مٹھ کی تباہی انسانوں کی بنائی ہوئی ہے اور ان تمام پروجیکٹوں پر جنہیں آفت کی وجہ مانا جارہا ہے کام کو فوری طور پر روک دیا جانا چاہئے۔Congress Demand Central Government Declared Joshimath As A National Disaster
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے آفت زدگان کے لیے 5000 روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کا یہ اعلان مضحکہ خیز اور متاثرین کے ساتھ مذاق ہے۔ حکومت کو جوشی مٹھ کے بحران پر توجہ دینی چاہئے اور لوگوں کے مسائل کا فوری ازالہ کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ جوشی مٹھ کے لوگ احتجاج کر رہے ہیں اور لوگوں کا مطالبہ ہے کہ چاردھام اسکیم کے تحت ہیلانگ روڈ پر تعمیرات کو روکا جائے، ٹنل پر کوئی بلاسٹ نہ کیا جائے۔ علاقے کے لوگوں کا انشورنس کروا کر ایک رابطہ کمیٹی بنائی جائے اور مقامی لوگوں کو کمیٹی کا حصہ بناکر ریاستی حکومت سے بات کرنے کا اختیار دیا جائے۔