اس مدعے پر پیر دوپہر کانگریس صدر راہل گاندھی نے ریاستی صدر شیلا دیکشت، دہلی انچارج پی سی چاکو اور اجےماکن کے ساتھ میٹنگ کی۔
میٹنگ میں اتحاد کے معاملے پر الگ الگ رائے سامنے آئے۔
اس مدعے پر پیر دوپہر کانگریس صدر راہل گاندھی نے ریاستی صدر شیلا دیکشت، دہلی انچارج پی سی چاکو اور اجےماکن کے ساتھ میٹنگ کی۔
میٹنگ میں اتحاد کے معاملے پر الگ الگ رائے سامنے آئے۔
شیلا دیکشت خیمے نے جہاں ایک بار پھر اس کی مخالفت میں رائے رکھی، وہیں چاکو۔ماکن گروپ نے کھل کر اتحاد کی حمایت کی-
اب فائنل فیصلہ راہل گاندھی پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ کانگریس رہنماؤں کے مطابق شام تک اتحاد پر فیصلہ ہوجائے گا۔
راہل کے ساتھ میٹنگ کے بعد کانگریس رہنما جے پرکاش اگروال نے کہا کہ آخری فیصلہ راہل گاندھی لیں گے، وہ جو فیصلہ لیں گے، وہ سبھی کو منظور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد کے معاملے پر دو رائے ہوسکتی ہیں، لیکن ہائی کمان کا فیصلہ سب کو قابل قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ وہ اس اتحاد کے حق میں نہیں ہیں۔