اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress accuses Sansad TV سنسد ٹی وی نے راہل کو صرف چار منٹ کے لیے دکھایا: کانگریس - Congress accuses Sansad TV

کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ سنسد ٹی وی نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر اپنی تقریر کے دوران صرف چار منٹ منی پور کے بارے میں بولتے ہوئے دکھایا گیاہے، جب کہ انہوں نے اس معاملے پر تقریباً 16 منٹ تک اپنی بات رکھی۔ کانگریس نے اسے حکومت کا خوف اور آمریت قرار دیا۔ Congress accuses Sansad TV of focusing on Rahul Gandhi for less than 40% of his Lok Sabha speech

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 9, 2023, 10:28 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ سنسد ٹی وی نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر اپنی تقریر کے دوران صرف چار منٹ منی پور کے بارے میں بولتے ہوئے دکھایا گیاہے، جب کہ انہوں نے اس معاملے پر تقریباً 16 منٹ تک اپنی بات رکھی۔ کانگریس نے اسے حکومت کا خوف اور آمریت قرار دیا اور کہا کہ ”آمریت کتنا ڈرپوک ہے..سمجھئے۔ راہل گاندھی نے ایوان میں منی پور پر 15 منٹ 42 سیکنڈ تک بات کی۔ اس دوران اسپیکر اوم برلا کو سنسد ٹی وی پر 11 منٹ 8 سیکنڈ تک دکھایا گیا۔ راہل گاندھی کو صرف چار منٹ کے لیے دکھایا گیا۔“


پارٹی نے کہا، ”نریندر مودی جی ہندوستان کی آواز نہیں سنتے، بلکہ ’انکی‘آوازسنتے ہیں۔ یہ کہہ کر راہل جی نے ایوان میں ایک تصویر دکھائی، لیکن پھر سنسد ٹی وی کا کیمرہ اسپیکر اوم برلا جی پرٹکا رہا۔ پورا ملک جانتا ہے کہ ایسا کیوں ہوا - ’دوستی قائم رہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے مسٹر گاندھی کی تقریر پر کہا، ”لوک سبھا میں راہل گاندھی کی تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں تقریر زبردست تھی۔ راہل گاندھی کی تقریر کے بارے میں اسمرتی ایرانی نے ایوان میں جو کچھ کہا وہ پوری طرح سے ماضی کی باتوں پر مرکوز تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi's flying kiss لوک سبھا میں راہل کا فلائنگ کس، اسمرتی ایرانی نے بدتمیزی قرار دیتے ہوئے اسپیکر سے کاروائی کا مطالبہ کیا

کانگریس کے دور حکومت میں کئی دہائیوں سے ہونے والے واقعات اور مظالم کے سلسلے کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس کے دور حکومت میں بھی حالات اتنے ہی خراب تھے۔ان کی تقریر کی یہ منطق حکومت کی ناکامیوں کے حوالے سے اپوزیشن کے الزامات کی بالواسطہ تائید کرتی ہے۔ جب وہ کہہ رہی ہے ’تو کیا ہوا‘تم بھی اچھے نہیں تھے۔ اپنی بات کو اس طرح کا سہارا لینا ہمیشہ ایک اعتراف ہے کہ آپ کے پاس کوئی ٹھوس جواب نہیں ہے، اسمرتی جی!

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details