اردو

urdu

ETV Bharat / state

چین مسئلہ پر وزیر دفاع نے ملک کو گمراہ کیا: کانگریس - وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

کانگریس پارٹی نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس نے قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ کیا ہے۔

Congress accuses govt of compromising national security
چین مسئلہ پر وزیر دفاع نے ملک کو گمراہ کیا: کانگریس

By

Published : Feb 12, 2021, 5:15 AM IST

کانگریس نے چین مسئلہ پر ملک کو گمراہ کرنے کا وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پر الزام عائد کیا۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ مودی حکومت، اس تیقن کے بغیر ہی لداخ سے سپاہیوں کو پیچھے ہٹارہی ہے کہ اپریل 2020 کے موقف کو بحال کیا جائے گا؟

انہوں نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ ’کیا وہ اور وزیردفاع بھارت کی علاقائی سالمیت کے تحفظ میں اپنی ناکامی کی وضاحت کرسکتے ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ ’وزیراعظم، چین کو ایک لفظ بھی کچھ کہنے سے خوف کھاتے ہیں‘۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں بتایا تھا کہ ’بھارت اور چین نے مشرقی لداخ میں پینگانگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کناروں سے پیچھے ہٹنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی تھی کہ بھارت نے بات چیت کے دوران کوئی بھی غیرواجبی مطالبہ کو قبول نہیں کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details