کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ کے خلاف پارٹی کارکنان کا احتجاج تیسرے دن بھی جاری ہے۔ اس دوران کانگریس لیڈران نے الزام لگایا کہ دہلی پولیس ان کے دفتر میں داخل ہو کر مار پیٹ کی ہے۔ تاہم دہلی پولیس نے اس کی تردید کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شاید کوئی جھگڑا ہوا ہو۔ کانگریس اس کے خلاف جمعرات کو ملک کے ہر راج بھون کے سامنے احتجاج کرے گی۔Congress Protests
دہلی پولیس کے ایک سینئر افسر نے کانگریس کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار کانگریس ہیڈکوارٹر میں داخل نہیں ہوئے اور نہ ہی انہوں نے طاقت کا استعمال کیا۔ سرجے والا نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت میں الزام لگایا، دہلی پولیس، بی جے پی اور مودی حکومت کا کلنک، غنڈہ گردی کی ہر حد کو پار کر چکی ہے۔ بی جے پی کے کہنے پر پولیس دروازے توڑ کر کانگریس ہیڈکوارٹر میں داخل ہوئی اور لیڈران اور کارکنان کی پٹائی کی۔ اب لگتا ہے جمہوریت کا قتل ہو چکا ہے، آئین کو بلڈوزر تلے روند دیا گیا ہے، صرف ظلم کا راج باقی ہے۔'