قومی دارالحکومت دہلی کے راوز ایوینیو میں واقع ایوان غالب میں آج مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کی مناسبت سے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے اقلیتی سیل کی جانب سے یک روزہ قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا،جس میں این سی پی کے قومی صدر شرد پوار سمیت مختلف دانشوران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔Many political leaders remembered the services of Maulana Azad
Maulana Abul Kalam Azad مولانا ابو الکلام آزاد کے یوم پیدائش کی مناسبت سے کانفرنس
شرد پوار نے کہا کہ یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ ہم لوگ آج مولانا ابو الکلام آزاد کو یاد کرنے کے لیے اکھٹا ہوئے ہیں۔ مولانا آزاد نے اپنی ساری زندگی اپنے ملک کے لیے وقف کی ہوئی تھی، انہوں نے نہ صرف بھارت کی جنگ آزادی میں ایم کردار ادا کیا بلکہ تقسیم ہند کے بعد بھی اہم فرائض انجام دئے۔Many political leaders remembered the services of Maulana Azad
مولانا آزاد کے خدمات کو یاد کیا