جامعہ ملیہ اسلامیہ کاکوئزمقابلہ۔’آغاز۔2022‘ایک ایسا پروگرام ہے جس کامقصدکوئز میں دلچسپی لینے والے طلبا کو جمع کرنا اور جامعہ کوئز کلب کو اور زیادہ فعال بنانے کے نقطہ نظر سے ان میں مزید تجسس کی روح بیدار کرنا ہے۔کورونا بحران کی وجہ سے گزشتہ دوسال کے بعد آف لائن وضع میں کوئز کا یہ پہلا پروگرام منعقد ہوا۔
یہ کوئز مقابلہ 29ستمبرکو آفیشیل کوئز کلب ’کوئزینٹو‘نے جامعہ کلچرل کمیٹی،آفس آف ڈین اسٹوڈینٹ ویلفیر (ڈی ایس ڈبلیو) کے زیر اہتمام ایف ٹی کے۔سی آئی ٹی کانفرنس ہال میںکیا گیا۔ JMI organises Quiz Competition ‘AAGHAAZ’22’
کوئز دوحصے میں منقسم تھا پہلا حصہ ابتدائی تھا جو کو تحریری طورپر تھا اور اس میں چھبیس سوال شامل تھے، جس میں سے ہر ایک کے جواب میں انگریزی حروف تہجی کا ایک حرف آتا تھا۔اس راؤنڈ کو لوگوں کی طرف سے بہت زیادہ رسپانس ملا۔پہلے راؤنڈ میں جن آٹھ ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا تھا وہ آگے فائنل راؤنڈ میں پہنچیں۔فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں میں سخت مقابلہ ہوا اور ان میں سے صرف تین ٹیمیں ٹاپ تین میں پہنچیں۔
کوئز پروگرام کی ذمہ داری کوئز ماسٹر رجیب الاول کو جو کہ کئی قومی اور بین الاقوامی کوئز یز کا حصہ رہ چکے ہیں انجام دی۔انھوں نے اسے ایک آزاد اور دلچسپ فارمیٹ میں سامعین کو مسحور اور منہمک کرتے ہوئے تیار کیا تھا۔
اے جے کے ماس کمیونی کیشن رسرچ سینٹرکے ریشبھ گوگوی نے اسکور بورڈمیں سب سے اوپر رہے اور ایک سو اناسی نمبرات حاصل کیے جب کہ ایم ایم اے جے اکادمی آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے پریجمون سنی اور شیوانش گنجو نے دوسرا مقام حاصل کیا اور اس کے بعد نیلسن منڈیلا سینٹر فار پیس اینڈ کنفلکٹ ریزیولوشن کے محمد فہیم اور شعبہ سیاحت کے محمد اصلاح نے تیسرا مقام حاصل کیا۔
پیچھے رہ جانے والی ٹیموں کے حوصلے اور کوششوں مبارک باد ینے کے بعد ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر ابراہیم نے طالب علم کی ہمہ جہت ترقی میں غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور مستقبل میں کلب کئی سرگرمیوں کے لیے اس کا حوصلہ بڑھایا۔
پروفیسر ایم۔کے۔نبی کوئزنٹو کنوینر نے کہاکہ اس پروگرام کے انعقاد سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کوئزنگ کلچرکی از سر نو شروعات ہوئی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ’جامعہ کے طلبا کے جو ش وخروش اور سرگرمی کو دیکھ کر انھیں بے مسرت اور فخر محسوس ہورہاہے۔
مزید پڑھیں:NIRF Ranking 2022: این آئی آر ایف رینکنگ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ نے تیسرا مقام حاصل کیا
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم نے دو ہفتوں میں غیر معمولی کام انجام دیا ہے۔ان کے جذبہ خدمت، ایثار و قربانی اور ان کی پیشہ ورانہ ذہنیت سے میں حددرجہ متاثر ہوں۔نبیحہ فاطمہ،اسٹوڈینٹ کنوینر کوئزینٹو نے یہ باتیں کہیں۔انھوں نے کہا کہ’انہی کی وجہ کوئزینٹو آج وہ اس مقام پر پہنچے ہیں۔