لڑکیوں کے لئے اعزازی تقریب کا انعقاد - dihli
محکمہ خواتین و اطفال فلاح وبہود کے زیر اہتمام چلنے والی بیٹی بچاؤ اوربیٹی پڑھاؤ اسکیم کے تحت ، یوپی بورڈ امتحان برس 2019 میں ، ضلع گوتم بدھ نگر میں دسویں اور بارہویں جماعت میں ٹاپ کرنے والی لڑکیوں کو تقریب میں سند اور 5000 کا چیک دے کر نوازا گیا۔
![لڑکیوں کے لئے اعزازی تقریب کا انعقاد](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-4363073-297-4363073-1567821772097.jpg)
لڑکیوں کے لئے اعزازی تقریب کا انعقاد
پروگرام گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے دہلی ورلڈ پبلک اسکول نالج پارک 5 میں منعقد ہوا۔
اس پروگرام کی مہمان خصوصی اترپردیش ریاستی چائلڈ رائٹس پروٹیکشن کمیشن کی ممبر جیا سنگھ تھیں۔
پروگرام میں انیل کمار سنگھ چیف ڈویلپمنٹ آفیسر ، نیرج کمار پانڈے ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر ، شیلندر بہادر سنگھ سوشل ویلفیئر آفیسر ڈویلپمنٹ ، شارڈا سنگھل،، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاو ، ویمن ایمپارومنٹ سینٹر وغیرہ موجود ہوئے۔a
Last Updated : Sep 29, 2019, 6:03 PM IST