دہلی:دہلی سب آرڈینیٹ سروس سلیکشن بورڈ Delhi Subordinate Services Selection Board کی جانب سے اردو، پنجابی اور سنسکرت کے اساتذہ کی تقرری سے متعلق طریقہ کار میں بڑی تبدیلی کی ہے۔ دراصل پہلے اردو، پنجابی اور سنسکرت کے لیے امیدواروں کو دو امتحان دینے ہوتے تھے اور دونوں میں انہیں پاس ہونا لازمی شرط تھی لیکن اب دونوں سیکشن میں الگ الگ سے کامیاب ہونا لازمی نہیں ہے۔
دہلی اقلیتی کمیشن کے رکن اے پی ایس بندرا نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ انہیں متعدد ایسی شکایات موصول ہوئی تھیں جس میں امیدواروں کے نمبر کوالیفائنگ نمبروں سے زیادہ تھے لیکن اس کے باوجود بھی ان کا انتخاب نہیں ہو سکا تھا۔ دہلی اقلیتی کمیشن نے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا اور محکمہ تعلیم کو خط لکھ کر اس شرط کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا جس کے بعد اب یہ شرط ختم کر دی گئی ہے۔ Delhi Minority Commission