نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چوہدری انل کمار نے کہا کہ دہلی میں ٹوٹی ہوئی سڑکیں اس بات کی گواہ ہیں کہ اروند حکومت نے بی جے پی کے زیر اقتدار دہلی میونسپل کارپوریشنوں کے ساتھ مل کر دہلی کے بنیادی ڈھانچے کو ہر طرح سے تباہ کر دیا Congress Criticiz Kejriwal Government ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی میں ٹوٹی پھوٹی اور گڈھے والی سڑکوں کی حالت اتنی قابل رحم ہے کہ گاڑیوں کو تقریباً سڑکوں پر رینگنا پڑتا ہے، جس کے نتیجے میں ہر ٹریفک سگنل پر 10-10 منٹ تک جام رہتا ہے، جس سے نہ صرف ایندھن کا نقصان ہوتا ہے بلکہ آلودگی بھی ہوتی ہے۔
انل کمار نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ اروند حکومت کی جانب سے عوام کو گمراہ کرنے کی حکمت عملی اب دہلی کی عوام سمجھ چکی ہے۔ شہر میں ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور دہلی کی خستہ حال حالت اروند سرکار کے دعوؤں کو بے نقاب کرنے کے لیے کافی Delhi condition is very bad under Kejriwal government ہے۔
چودھری انل کمار نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی ملی بھگت سے شراب کی نئی پالیسی نہ صرف بے روزگار نوجوانوں کو برباد کرے گی بلکہ امن و امان کی صورتحال کے لیے بھی سنگین صورتحال پیدا کرے گی۔