نئی دہلی: قومی دارالحکومت کے جہانگیر پوری میں 16 اپریل کو ہنومان جینتی کے موقع پر شوبھا یاترا کے دوران اشتعال انگیزتقریر، فساد بھڑکانے کی کوشش کی اور اس کے بعد غیرقانونی قبضے کے نام پر مسلمانوں کے مکانوں و دکانوں کو ایم سی ڈی کے ذریعہ مسمار کیے جانے پر چوطرفہ مذمت کا سلسلہ جاری ہے Condemnation of MCD operation in Jahangirpuri۔
ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے سرگرم رکن مولانا نیاز احمد نے کہا کہ جہانگیرپوری میں تشدد کے بعد جس طرح سے انتظامیہ نےکارروائی کو انجام دیا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ایک مخصوص طبقے کو پریشان کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کے بعد چن چن کر مسلمانوں کی گرفتاری، پھر اس کے بعد مسلم بستیوں میں ایم سی ڈی نے سپریم کور ٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرکے تجاوزات کے نام پر دکانوں اور مکانوں کو توڑنے کی کارروائی کو انجام دیا ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہاں کا انتظامیہ ایک طبقہ کو پریشان کرنے پر بضد ہوگئی ہے جو قابل مذمت ہے Statement of Welfare Party of India on Jehangirpuri Violence۔