اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملک میں کورونا ٹیسٹ کٹ کا مکمل ذخیرہ : آئی سی ایم آر - Complete Corona Test Kit

حکومت نے ملک میں کوروناوائرس 'کووِڈ-19' کے ٹیسٹ کے لیے ٹیسٹ کٹز کے کم ہونے کی بات کو خارج کردیا ہے۔

حکومت نے ملک میں کوروناوائرس 'کووِڈ-19' کے ٹیسٹ کے لیے ٹیسٹ کٹز کے کم ہونے کی بات کو خارج کردیا ہے
حکومت نے ملک میں کوروناوائرس 'کووِڈ-19' کے ٹیسٹ کے لیے ٹیسٹ کٹز کے کم ہونے کی بات کو خارج کردیا ہے

By

Published : Apr 14, 2020, 9:55 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں حکومت نے ملک میں کورونا وائرس 'کووِڈ-19' کے ٹیسٹ کے لیے ٹیسٹ کٹز کے کم ہونے کی بات کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی رپورٹز بے بنیاد ہیں اور ملک میں اگلے ہفتے تک کے لیے ٹیسٹ کٹز کا ذخیرہ ہے۔

انڈین کونسل آف میڈییکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے وبا کے سائنسداں رمن آر گنگاکھیڑ کر نے منگل کے روز بتایا کہ ملک میں اب تک کوروناوائرس کے کل دو لاکھ 31 ہزار 902 ٹیسٹ ہوئے ہیں اور ان میں کل 31635 ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ ان میں سے 18644 ٹیسٹ آئی سی ایم آر کی 166 لیبارٹریز اور 2991 ٹیسٹ کیے گئے تھے، جبکہ ان میں سے 18644 ٹیسٹ آئی سی ایم آر کی 166 کی لبارٹریز اور 2991 ٹیسٹ اور 70 پرائیویٹ لیبارٹریز میں کیے گئے تھے۔

حکومت نے ملک میں کوروناوائرس 'کووِڈ-19' کے ٹیسٹ کے لیے ٹیسٹ کٹز کے کم ہونے کی بات کو خارج کردیا ہے

انہوں نے بتایا کہ ملک میں ابھی کورونا ٹیسٹ کٹز کا مکمل ذخیرہ ہے اور یہ اگلے ہفتے تک کے لیے کافی ہے اور آر ٹی پی سی آر کٹز کی اضافی سپلائی بھی آچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی 33 لاکھ آرٹی پی سی آر کٹس کا مزید آرڈر دیا جا رہا ہے اور 37 لاکھ ریپڈ ڈائگروسٹِک کٹس کبھی بھی آسکتی ہے۔

غور طلب رہے کہ گذشتہ روز کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹیسٹنگ کٹز کی خریداری میں تاخیر کے سلسلے میں حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وقت پہ اقدام کیا جاتا تو ملک کو سنگین بحران سے نہیں جوجھنا پڑتا۔

مسٹر گاندھی نے کہا تھا کہ ٹیسٹنگ کٹس کی شدید کمی ہے۔ اور اس کمی کے پیش نظر بھارت کورونا کے خلاف جاری لڑائی میں دنیا کے چھوٹے چھوٹے ملکوں سے بھی پیچھے ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا تھا کہ 'بھارت نے ٹیسٹنگ کٹز خریدنے میں بہت تاخیر کی اور یہ کمی اب بہت سنگین ہوگئی ہے، ملک میں آج فی دس لاکھ افرا پر محض 149 ٹیسٹ سہولتیں ہیں، جبکہ لاؤس میں یہ 157، نائیجر 182 اور ہونڈوراس 162میں ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'وسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ سہولت ہی کورونا وائرس سے لڑنے کی چابی ہے اور اس میں فی الحال ہم کہیں نہیں ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details