نئی دہلی: گستاخ رسول اور بی جے پی کی ترجمان نپور شرما کے خلاف سرگرم سماجی کارکن اور عام آدمی پارٹی کے رہنما خطیب تہامی نے جامعہ نگر تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے اور نپور شرما کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
محمد خطیب تہای نے جامعہ نگر تھانہ میں نپور شرما کے خلاف شکایت درج کرانے کے بعد کہا کہ پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں کسی بھی طرح کی گستاخی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی،انہوں نے کہا کہ ہم انتظامیہ اور مودی حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ اس طرح کی نفرتی بیان پر سخت سے سخت قدم اٹھائے تاکہ آئندہ اس طرح کے لوگ کبھی کسی مذہب کے بارے میں گستاخی نہ کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ اگر نپور شرما کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو وہ ان کے خلاف مہم شروع کریں گے۔