دہلی میں ابھیشیک سنگھ نامی نوجوان نے اپنے والد پر الزام لگایا ہے کہ اس کے والد وریندر سنگھ صبح 8 بجے گھر سے باہر نکل جاتے ہیں اور بغیر کسی کام کے سڑکوں پر گھومتے رہتے ہیں۔
بیٹے نے والد کے خلاف معاملہ درج کرایا - دارالحکومت دہلی
دارالحکومت دہلی سے ایک عجیب وغریب معاملہ سامنے آیا ہے، ابھیشیک سنگھ نامی نوجوان نے اپنے والد کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کی شکایت درج کرائی ہے۔
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر شکایت درج
اس معاملے میں ابھیشیک نے وسنت کنج جنوبی تھانے میں شکایت درج کراتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ساتھ ہی بیٹے کا الزام ہے کہ گھر والے والد وریندر کو گھر آنے کو کہتے ہیں اس کے بعد بھی وہ گھر نہیں آتے ہیں ، فی الحال دہلی پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے معاملے میں شکایت درج کرلی ہے۔
Last Updated : Apr 4, 2020, 10:08 AM IST