نئی دہلی:دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کے خلاف محمد اقبال خان نے شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت میں ان کا کہنا ہے کہ دہلی فسادات کے دوران امانت اللہ خان نے فساد متاثرین کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ دراصل اس فنڈ کے لیے دہلی وقف بورڈ کے بجائے کسی نجی بینک اکاؤنٹ میں پیسہ جمع کرایا گیا تھا۔ محمد اقبال نے اپنی اس شکایت میں اس فنڈ کو غیر قانونی بتایا ہے۔ اقبال نے اپنی شکایت ڈپٹی کمشنر کو سونپی تھی جو اب ریونیو ڈپارٹمنٹ میں ٹرانسفر کر دی گئی ہے۔ ریوینو ڈپارٹمنٹ نے ایک تین رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو 8 ہفتہ کے اندر ایک رپورٹ تیار کرے گی۔ Complaint filed against Amanatullah Khan
قابل ذکر ہے کہ محمد اقبال خان پر پہلے بھی عدالت کی جانب سے 25 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ انہوں نے پہلے بھی دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کے انتخابی عمل کے دوران دشواریاں پیدا کرنے کی کوشش کی تھی، جس پر عدالت نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پچیس ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ اس پورے معاملے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے بات نہیں ہو پائی۔Delhi Waqf Board Chairman