دارالحکومت دہلی کے دہلی گیٹ قبرستان میں کورونا میتوں کے تدفین کے لیے ایک جگہ مختص کی گئی ہے جس کے بعد سے دیگر علاقوں کے میتوں کو اب قبرستان میں تدفین پر روک لگا دیا گیا ہے۔ اب صرف پرانی دہلی کے میتوں کی ہی تدفین Burial in Old Delhi Cemetery bannedدہلی گیٹ کے جدید قبرستان و اہل اسلام میں کی جائے گی۔
اس بارے میں دہلی گیٹ قبرستان کمیٹی کے رکن شمیم احمد نے بتایا کہ 'قبرستان میں جگہ نہیں ہے اور جو جگہ بچی ہے وہ پرانی دہلی کے لوگوں کے لیے رکھی گئی ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ کے لیے ہم نے 5 ایکڑ زمین کا حصہ مختص کیا تھا جو اب پوری طرح سے بھر چکا ہے۔ ہم نے اب ہسپتالوں کو بھی باور کرا دیا ہے کہ ہمارے قبرستان میں اب جگہ نہیں ہے، لہذا میت جس علاقے کی ہو، اس کے لواحقین کو ان کے رہائشی علاقوں کے قبرستان میں آخری رسومات ادا کرنے کے لیے میت دے دی جاۓ۔
شمیم احمد نے بتایا کہ پہلے ہمارے پاس جگہ تھی تو ہم نے سب کو جگہ دی لیکن اب یہ احاطہ پوری طرح بھر چکا ہے اس لیے ہم نے اب پر پابندی عائد Complaint against ban on burial at Delhi Gate Cemeteryکردی ہے۔