ان کا کہنا ہے کہ ان دنوں بازار میں فروخت ہونے والا آلو بہت سی خطرناک بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔
انہوں نے اس کے خلاف شکایت کی لیکن اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔
انھوں نے الزام لگایا ہے کہ ایشیاء کی سب سے بڑی آزاد پور فروٹ اور سبزی منڈی کے عہدیدار اور کاروباری بڑے پیمانے پر مہلک آلو فروخت کر رہے ہیں۔
سندیپ کھنڈوالوال نے کہا کہ 'منڈی میں زہریلا آلو فروخت کیا جارہا ہے'
صارف کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ حالاں کہ تمام ٹیسٹ رپورٹوں کے ساتھ شکایات بھی ہر جگہ کی گئیں۔
تاہم اس سنجیدہ مسئلے پر کوئی بھی توجہ نہیں دے رہا ہے۔