دہلی بی جے پی کے صدر آدیش گپتا نے بدھ کے روز عام آدمی پارٹی کے رہنما منیش سسودیا پر تنقید کی اور کہا کہ پیزا کی 'ہوم ڈیلیوری' کا موازنہ غریبوں کو گھر تک راشن پہچانے سے کرنا ایک 'مذاق' ہے۔
اس سے قبل دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ اگر پیزا، کپڑے اور دیگر چیزوں کی ہوم ڈیلیوری ہو سکتی ہے تو پھر راشن کیوں نہیں؟
آدیش گپتا نے ایک بیان میں کہا کہ پیزا کی ہوم ڈیلیوری کا موازنہ غریبوں کے لئے راشن سے کرنا ایک 'مذاق' ہے۔