بھارتی وزیراعظم نے جب لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تو اس کے بعد سے ہی یومیہ مزدوروں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا،حالانکہ لاک ڈاؤن کا مقصد صرف کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنا تھا، لیکن جو صورتحال مزدوروں کے لیے پیدا ہوئی وہ سبھی نے دیکھی۔
چاہے وہ آنند وہار کا بس اڈا ہو یا پھر ممبئی کا باندرہ ریلوے اسٹیشن ہر جگہ یومیہ مزدوروں کا ہجوم سڑکوں کی خاک چھانتا نظر آیا۔
بے گھروں کے لیے کمیونٹی کچن اسی پریشانی کو دیکھتے ہوئے پرانی دہلی کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی کچن کی طرز پر کام شروع کیا گیا جو ضرورتمندوں کی بھوک مٹانے میں کافی مددگار ثابت ہوا۔
بے گھروں کے لیے کمیونٹی کچن شروع در۔ در کی ٹھوکریں کھانے والے ان مزدوروں کو دوہری مار جھیلنی پڑی ان سے روزگار تو چھنا ہی ساتھ ہی ساتھ انہیں کھانے کے لیے بھی دوسرے لوگوں پر منحصر ہونا پڑا۔