اردو

urdu

بجٹ 2020 پر عوام کی رائے

By

Published : Feb 1, 2020, 6:27 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:24 PM IST

ایوان میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے آج مودی حکومت کا بجٹ پہش کیا اس پر پرانی دہلی کی عوام نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

people opinon b
people opinon b

مودی حکومت کے دوسری ٹرم کا آج پہلا بجٹ پیش کیا گیا ہے اس بجٹ کو بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتھارمن نے پیش کیا۔ حالانکہ اس بجٹ کو پیش کرنے کے دوران زیادہ وقت کے استعمال پر حزب مخالف سیاسی جماعتوں نے مرکز کو نشانہ بھی بنایا۔

بجٹ 2020 پر عوام کی رائے

بجٹ کے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے پرانی دہلی کی عوام سے اس بجٹ پر ان کے خیالات جاننے کے لیے ان سے بات کی جس پر مختلف پہلو سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیے:-
دہلی میں مظاہرین پر 48 گھنٹے کے اندر دوسری فائرنگ
بجٹ 2020 کے اہم نکات

اس موقع سید محمد اماد نے بتایا 'وہ اس بجٹ سے بالکل بھی خوش نہیں ہیں کیونکہ جس طرح سے مودی حکومت نے عوام کو بے وقوف بنایا ہے وہ سب کے سامنے ہیں'۔

وہیں نسیم احمد کا کہنا ہے 'جو منریگا اسکیم غریبوں کے لیے سہارا بنا کرتی تھی مودی حکومت نے اس کا ہی بجٹ کم کردیا'۔

پرانی دہلی کے ایک اور نواسی کنور شہزاد کا کہنا ہے 'ملک کے نوجوان بے روزگاری سے پریشان ہے لیکن مودی حکومت نے اپنے اس بجٹ میں نوجوانوں کے لیے کچھ بھی نہیں کیا، نوجوانوں کے لیے یہ بجٹ مایوس کن ہے۔

مزید پڑھیے:-
رقومات، آزادی کا نعم البدل نہیں: چدمبرم
بجٹ 2020 سمجھ سے عاری

Last Updated : Feb 28, 2020, 7:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details