اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی فسادات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل

دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ نے 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کی تحقیقات کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی سیل تشکیل دی ہے۔ یہ قدم ایک میٹرو پولیٹن عدالت کی جانب سے پولیس فورس کو فسادات کی تحقیقات کے لیے سرزنش کرنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ فسادات میں 53 افراد ہلاک اور 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

By

Published : Sep 23, 2021, 10:49 PM IST

دہلی فسادات کی تحقیقات کےلیے کمیٹی تشکیل
دہلی فسادات کی تحقیقات کےلیے کمیٹی تشکیل

ایک سرکاری حکم نامے کے ذریعے "ریٹائرڈ اے سی پی کے۔ جی تیاگی کو فسادات کی تحقیقاتی کمیٹی کا نگران اور عدالتی معاملات کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ "تفتیش کو تیز کرنے اور ہموار کرنے کے علاوہ، شمال مشرقی دہلی میں فسادات کے معاملات کی مناسب نگرانی اور وکالت کے لیے خصوصی کمشنر آف پولیس (سنٹرل زون) کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی سیل (ایس آئی سی) بنایا گیا ہے۔

سیل کے ارکان جوائنٹ کمشنر آف پولیس (مشرقی رینج) اور ڈپٹی کمشنر پولیس (ڈی سی پی) شمال مشرقی ضلع اور ایڈیشنل ڈی سی پی ہوں گے۔ حکم کے مطابق، ایس آئی سی تمام زیر التواء تفتیش اور مقدمات کا جائزہ لے گی اور فسادات کے مقدمات کی فوری تفتیش اور مؤثر پراسیکیوشن کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی مرتب کرے گی، جس کی بنیادی توجہ تمام سائنسی اور تکنیکی شواہد کو ریکارڈ پر لانا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:کلیم صدیقی پر جبرا تبدیلی مذہب کا الزام بے بنیاد ہے: مولانا ارشدمدنی

اس نے کہا کہ کمیٹی تمام ضمنی چارج شیٹس کو عدالت میں جلد دائر کرنے کو یقینی بنائے گی۔حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ایسے معاملات میں جہاں فرانزک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کے نتائج زیر التوا ہیں، ایف ایس ایل کے ڈائریکٹر سے ذاتی طور پر مشاورت کی جائے گی اور نتائج کے فوری اجراء پر زور دیا جائے گا۔

پولیس ہیڈ کوارٹر نے فسادات کے دوران شمال مشرقی دہلی میں خدمات انجام دینے والے 14 پولیس افسران کو ان معاملات میں سیل کے ساتھ منسلک کیا ہے جو باقی تفتیش مکمل کرنے میں مدد کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details