اردو

urdu

ETV Bharat / state

'تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی بہتری کے لئے پرعزم ہیں' - اسکول میں زیر تعلیم طلباء

ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ بچوں کی 360 ڈگری ڈیولپمنٹ کے ساتھ ساتھ تعلیم کے ساتھ کھیل بھی بہت ضروری ہے۔

education as well as sports
اسپورٹس کی بہتری

By

Published : Jun 26, 2021, 9:52 PM IST

دہلی کے نائب وزیر اعلی اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی حکومت دارالحکومت کے بچوں کو بہتر تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی پرعزم ہے۔

سسودیا نے ہفتے کے روز مسلسل چوتھے دن دہلی کے متعدد اسکولوں کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جی جی ایس ایس ایس کوہاٹ انکلیو کا دورہ کیا اور وہاں کے افسران کو کمپلیکس کا ڈیزائن اوراسپورٹس کمپلیکس بنانے کی ہدایت کی۔ اس اسپورٹس کمپلیکس میں سوئمنگ پول، ٹینس کورٹ اور بیڈ منٹن کورٹ تعمیر کی جائے گی، جو اسکول میں زیر تعلیم طلباء کے ساتھ ساتھ قرب و جوارکے علاقوں کے بچے بھی استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی رہنما جھوٹی بیان بازی کررہے ہیں: منیش سسودیا


ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ بچوں کی 360 ڈگری ڈیولپمنٹ کے ساتھ ساتھ تعلیم کے ساتھ کھیل بھی بہت ضروری ہے۔ دہلی حکومت بچوں کو بہتر تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ اس سمت میں اپنے اسکولوں کو عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ بنانے کے ساتھ ریاستی حکومت اس میں عالمی سطح کے کھیلوں کی سہولیات بھی تیار کررہی ہے تاکہ ہمارے بچوں کو کھیلوں کی بہتر سہولیات اور تربیت مل سکے اور وہ ملک کے لئے تمغے لائیں۔

وزیر تعلیم نے جی بی ایس ایس ایس ، پرشانت وہار ، سرودیہ کو ایڈ اسکول سیکٹر 8 روہنی ، جی جی ایس ایس ایس سرسوتی وہار کا بھی دورہ کیا۔ ان اسکولوں میں نئے کلاس رومز کے ساتھ عمارتیں بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details