نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج کہا ہے کہ حکومت کا عزم ہے کہ ملک کی آزادی کے سو برس مکمل ہونے تک ملک کے تمام مسائل حل ہوں۔
بی جے پی کی سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر میناکشی لیکھی نے پیر کو یہاں بی جے پی کی طرف سے منعقد جن آشیرواد یاترا سے متعلق معلومات دیتے ہوئے کہاکہ پورے ملک میں منعقد ہورہی اس یاترا میں شامل ہونے والے تمام مرکزی وزیر عوام کے درمیان جاکر نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی کامیابیوں کی معلومات دیں گے۔