اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں ٹھنڈ کا قہر جاری، درجہ حرارت میں مزید گراوٹ - محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے نمی 94 فیصد تھی، جبکہ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریبا 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دہلی میں ٹھنڈ کا قہر جاری، درجہ حرارت میں مزید گراوٹ
دہلی میں ٹھنڈ کا قہر جاری، درجہ حرارت میں مزید گراوٹ

By

Published : Dec 20, 2020, 3:42 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں اتوار کی صبح کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ (مرکز صفدر جنگ) تھا، جو اس موسم کے اوسط درجہ حرارت سے پانچ ڈگری کم ہے اور ساتھ ہی موسم میں رطوبت بھی کافی کم رہی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح میں دھند نے دہلی کو اپنے آغوش میں لے لیا، جبکہ آسمان جزوی طور پر ابر آلود تھا۔

شہر بھر میں لوگ خاص طور پر وہ لوگ جو راتوں میں سڑکوں پر رات گزارتے ہیں یا رات بھر کام کرتے ہیں ، اپنے لئے الاؤ کا بندوبست کرکے خود کو گرم رکھنے کی کوشش کرتے دیکھے گئے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے نمی 94 فیصد تھی، جبکہ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریبا 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب شہر میں ہوا کا معیار 'انتہائی ناقص' زمرے میں پہنچ گیا ہے۔ 10 بجے صبح میں ہوا کا معیار انڈیکس 306 تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 'دہلی ایم سی ڈی میں دولت مشترکہ سے بھی بڑی بدعنوانی ہوئی'

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے شام اور رات میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پیر کی صبح کہرا اور دھند رہنے کے آثار ہیں اور دن میں آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details