قومی دارالحکومت دہلی میں سردی کا ستم جاری ہے۔ قہر ڈھانے والی اس سردی کی وجہ سے رواں ماہ کم از کم 106 لوگوں کی موت 106 People Died Due to Cold in Delhi in January ہوئی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر بے گھر افراد تھے۔ یہ دعویٰ غیر سرکاری تنظیم (این جی او) سینٹر فار ہولیسٹک ڈیولپمنٹ نے کیا ہے۔
غیر سرکاری تنظیم سینٹر فار ہولیسٹک ڈیولپمنٹ نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ایک خط لکھ کر ان سے سردیوں کے موسم میں ایسے لوگوں کے لیے مناسب انتظامات کرنے کی درخواست کی ہے۔
دہلی اربن شیلٹر امپروومنٹ بورڈ (DUSIB) کے عہدیداروں نے اس بات سے انکار کیا کہ یہ اموات سردی کی وجہ سے ہوئی ہیں، تاہم دہلی پولیس کے حکام نے تسلیم کیا کہ سردیوں کے موسم میں صحت کے مسائل سے لڑنے والے بے گھر افراد کی اموات کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔
بورڈ کے ایک اہلکار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ’’سردی کی وجہ سے کسی کی موت کی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم بے گھر ہونے والے افراد کی اموات دیگر وجوہات جیسے حادثات، بیماریوں، شراب نوشی اور منشیات کے استعمال کی وجہ سے ہوتی ہیں، لیکن DUSIB کے پاس ایسا کوئی ڈیٹا نہیں ہے۔