اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوربھ گانگولی کے بگ باس بنتے ہی سی او اے کی میعاد ختم - بی سی سی آئی کے 39 ویں چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سوربھ گانگولی کے صدر بننے کے بعد ونود رائے نے بی سی سی آئی کے ہیڈ کوارٹر میں سری نواسن سے ملاقات کی۔

سوربھ گانگولی کے بگ باس بنتے ہی سی او اے کی میعاد ختم

By

Published : Oct 25, 2019, 11:01 AM IST


بھارٹی ٹیم کے سابق کپتان سوربھ گانگولی کے جمعرات کو بی سی سی آئی کے 39 ویں چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سپریم کورٹ کے زیر انتظام کمیٹی کی میعاد ختم ہوگئی۔ جس کے بعد سی او اے کے رکن ونود رائے اور لیفٹیننٹ جنرل رویندر تھوڑگے کے مقابلے ڈائنا ایڈولجی کافی خوش نظر آئیں۔

سوربھ گانگولی کے بگ باس بنتے ہی سی او اے کی میعاد ختم۔ویڈیو

سنہ 2013 میں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد عدالت سے برخاست ہونے کے بعد ، تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن کے مضبوط رہنما این سری نواسن تقریبا چار سال کے طویل وقفے کے بعد کرکٹ ہیڈ کوارٹر واپس آئے، جہاں ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ جیسے ہی وہ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن ، بی سی سی آئی کی نئی ٹیم کی کمان سمبھالا ویسے ہی سابق سی او اے ممبرز دفتر چھوڑ کر چلے گئے ۔

سوربھ گانگولی کے بگ باس بنتے ہی سی او اے کی میعاد ختم

سوربھ گانگولی کے صدر بننے کے بعد سری نواسن نے ونود رائے سے ہاتھ ملاتے ہوئے کہا کہ"آپ نے بی سی سی آئی کو برباد کردیا" حالانکہ رائے نے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا تھا۔

سوربھ گانگولی کے بگ باس بنتے ہی سی او اے کی میعاد ختم

دوسری جانب بھارتی ویمن ٹیم کی سابقہ ​​کپتان ڈائنا ایڈولجی نے بی سی سی آئی کے دفتر سے باہر آتے ہوئے تمام ملازمین سے مل رہی تھیں اور آفس کے عملے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے بہت خوشی ہے کہ مجھے اب ہر دن بہت ساری ای میلز چیک کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔"

تاہم انہوں نے کہا کہ یہ فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ ایڈولجی واحد خاتون تھیں جو اپنے طویل عرصے کے دور میں ونود رائے سے مختلف رائے رکھی تھیں ، یہاں تک کہ انہوں نے سی ای او راہل جوہری پر جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات کی تحقیقات کے لئے ایک آزاد کمیٹی تشکیل دی تھی۔

سوربھ گانگولی کے بگ باس بنتے ہی سی او اے کی میعاد ختم

حالات کے مطابق سری نواسن کو بی سی سی آئی ہیڈ کوارٹر میں بھارت کے نمائندے کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے ،سری نواسن کے آئی سی سی کے صدر کے دوران بگ تھری ماڈل میں بھارت ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کو عالمی کرکٹ میں قبول کیا گیا تھا۔

سوربھ گانگولی کے بگ باس بنتے ہی سی او اے کی میعاد ختم

بی سی سی آئی کے نئے صدر گانگولی نے سری نواسن کے ساتھ پریس کانفرنس میں آئی سی سی کے محصولاتی معاملے کے بارے میں اتفاق رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی معاملہ ہر ایک کے لئے جاننا ضروری ہے۔ بی سی سی آئی کو آئندہ پانچ برسوں میں آئی سی سی سے 372 ملین ڈالر ملنے ہیں کیونکہ ہمیں ابھی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے ۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہمیں اپنا حقوق ملیں۔ ہم آئی سی سی کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور اسے آگے لے کر جائیں گے۔ "

سوربھ گانگولی کے بگ باس بنتے ہی سی او اے کی میعاد ختم

یہ مضمون سینئر صحافی چندر شیکھر لوتھر نے لکھا ہے(ای ٹی وی بھارت اس مضمون سے متعلق حقائق کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے)

ABOUT THE AUTHOR

...view details