ریاست اتراکھنڈ کے وزیر اعلی تریویندر سنگھ نے ریاست کے محدود وسائل کے پیش نظر مرکزی حکومت سے مالی مدد کی درخواست کی ہے۔
کمبھ میلہ کے انتظام کے لیے مہا کمبھ کے آپریشن میں ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے کام کیے جانے ہیں جو جنوری 2021 سے اپریل 2021 کے درمیان ہونے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سنہ 2010 میں ہریدوار میں منعقدہ کمبھ میلے میں بھارت اور بیرون ملک سے تقریباً آٹھ کروڑ عقیدت مندوں نے شرکت کی تھی اور اب بھی توقع ہے کہ 2021 میں ہونے والے کمبھ میلہ میں 15 کروڑ سے زیادہ عقیدت مندوں کی شرکت ہوگی۔
انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کمبھ میلہ میں عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد کے لیے مستقل اور عارضی سہولیات کی ایک بڑی تعداد تیار کی جانی ہے جس میں سڑکیں، بجلی، پینے کے پانی کی فراہمی، قانون، طبی سہولت، صفائی ستھرائی، کوڑا کرکٹ ضائع کرنا، رہائشی اور پارکنگ کا نظام شامل ہے۔
تریویندر سنگھ راوت نے اس موقع پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے بھی ملاقات کی اس دوران وزیر اعظم مودی نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلی کو یقین دہانی کرائی کہ کمبھ میلہ کے نظام میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔
تریویندر سنگھ راوت نے اس موقع پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے بھی ملاقات کی اس دوران وزیراعلی تریویندر سنگھ راوت نے اس موقع پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے بھی ملاقات کی۔