گذشتہ بار کی طرح اس بار بھی لڑکیوں نے بازی ماری ہے۔ سی بی ایس ای کے مطابق لڑکوں کے موازنے میں 9 فیصد زیادہ لڑکیاں کامیاب ہوئی ہیں۔
سی بی ایس ای بارہویں بورڈ میں 88.70 فیصد لڑکیاں کامیاب ہوئی ہیں جبکہ لڑکوں کی کامیابی کا فیصد 79.4 فیصد رہا۔

اس بار دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے بیٹے پلکت کیجریوال نے بھی امتحان دیا تھا۔ جو 96.4 فیصد کے ساتھ کامیاب ہوئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے ٹویٹ کے ذریعے دی۔
سی بی ایس ای کے مطابق مرکزی اسکولوں کے کامیابی کا فیصد 98.4 فیصد رہا ہے جبکہ تبتی اسکولوں کے 96 فیصد فیصد بچے اور سرکاری اسکولوں کے 88.49 فیصد بچے کامیاب ہوئے۔ اس کے علاوہ نجی اسکولوں کے 82.59 فیصد بچے کامیاب ہوئے۔
واضح رہے کہ سی بی ایس ای نے گذشتہ برس دسویں کے امتحانات کا ریزلٹ 29 مئی 2018 کو جاری کیا تھا جبکہ بورڈ کے ذریعے 12 ویں کا ریزلٹ 26 مئی 2018 کو جاری کیا گیا تھا۔