اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: وزیر اعلیٰ نے گرو گووند سنگھ اسمارک کا دورہ کیا - دھرنے پر بیٹھے کسانوں سے ملاقات

دہلی کے سنگھو بارڈر پر واقع گرو گووند سنگھ اسمارک میں پنجاب اکادمی کی جانب سے منعقد ایک کیرتن میں دہلی کے وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی نے شرکت کی اور وہاں دھرنے پر بیٹھے کسانوں سے ملاقات کی۔

دہلی: وزیر اعلیٰ نے گرو گووند سنگھ اسمارک کا دورہ کیا
دہلی: وزیر اعلیٰ نے گرو گووند سنگھ اسمارک کا دورہ کیا

By

Published : Dec 27, 2020, 10:58 PM IST

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلیٰ منیش سنگھ سسودیا نے سنگھو بارڈر پر واقع گرو گووند سنگھ اسمارک کا دورہ کیا۔ یہاں پنجابی اکادمی کی جانب سے گرو گووند سنگھ کے صاحبزادے کی یاد میں ایک کیرتن کا اہتمام کیا گیا تھا۔

دہلی: وزیر اعلیٰ نے گرو گووند سنگھ اسمارک کا دورہ کیا

اس دوران وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے سنگھو بارڈر پر کسانوں سے ملاقات کی اور وہاں لوگوں سے خطاب بھی کیا ساتھ ہی انہوں نے وہاں نئے زرعی قوانین کے خلاف دھرنے پر بیٹھے کسانوں کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:راکیش ٹکیت کو جان سے مارنے کی دھمکی، شکایت درج

اس موقع پر منیس سسودیا نےکہا کہ' دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کسانوں کی خود دیکھ بھال کر رہے ہیں ان کی خدمت میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details