اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kejriwal Write Letter to PM پلیز بجٹ مت روکیے، آپ دہلی سے ناراض کیوں ہیں، کیجریوال نے وزیر اعظم کو خط لکھا

مرکز نے منگل کو اسمبلی میں پیش ہونے والے دہلی حکومت کے بجٹ پر روک لگا دی ہے۔ وہیں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ پلیز بجٹ نہ روکیں۔ ملک کی 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی ریاست کا بجٹ روکا گیا ہے۔

By

Published : Mar 21, 2023, 12:38 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی:وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی حکومت کے بجٹ کو روکنے کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک جذباتی خط لکھا ہے۔ جس میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے پوچھا ہے کہ آپ دہلی کے لوگوں سے ناراض کیوں ہیں؟ آپ نے دہلی کا بجٹ کیوں روک دیا؟ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کی کہ وہ دہلی کا بجٹ پاس کریں۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے خط میں کہا کہ ملک کی 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی ریاست کا بجٹ روکا گیا ہے۔ ہم دہلی والوں سے آپ کیوں ناراض ہو؟ پلیز دہلی کا بجٹ نہ روکیں۔ دہلی کے لوگ ہاتھ جوڑ کر آپ سے گزارش کر رہے ہیں کہ ہمارا بجٹ پاس کریں۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دعویٰ کیا ہے کہ مرکز نے پیر کی شام دہلی کے بجٹ پر روک لگا دی تھی۔ بھارت کی 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کا بجٹ منگل کو نہیں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :Delhi Budget Postpond دہلی حکومت کا بجٹ آج پیش نہیں ہوگا، مرکز نے لگائی پابندی

دہلی حکومت کے مجوزہ بجٹ میں وزارت داخلہ نے بجٹ کو انفراسٹرکچر سے زیادہ تشہیر پر خرچ کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔ آج صبح یعنی منگل کو دہلی حکومت کو بجٹ پیش کرنا تھا، لیکن وزارت داخلہ کی طرف سے پابندی کی وجہ سے بجٹ پیش نہیں ہو سکا۔ اس سے پریشان کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔ دہلی بی جے پی نے کیجریوال حکومت کے بجٹ پر سوال اٹھائے ہیں۔ دہلی پردیش بی جے پی کے ترجمان ہریش کھرانہ نے اروند کیجریوال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اروند کیجریوال اپنی ہر ناکامی کا ذمہ دار دوسروں کو ٹھہراتے ہیں۔ دہلی کے گورنر اور وزارت داخلہ نے عام آدمی پارٹی سے صرف کچھ سوالوں کے جواب مانگے ہیں، لیکن عآپ نے انہیں جواب نہیں دیا۔ عآپ نے جان بوجھ کر ان فائلوں کو روک دیا تاکہ عآپ الزامات لگا سکیں۔ اگر منگل کو بجٹ پیش نہیں ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری گورنر اور وزارت داخلہ کی نہیں بلکہ اروند کیجریوال کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details