اردو

urdu

ETV Bharat / state

Delhi ki Yogashala: اروند کیریوال نے 'دہلی کا یوگشالہ' اسکیم کا افتتاح کیا

اومیکرون کے خطرات کو دیکھتے ہوئے CM Arvind Kejriwa وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی کے عوام کے لیے آج 'دہلی کا یوگشالہ' Delhi ki Yogashala کا افتتاح کیا ہے۔

اروند کیریوال نے 'دہلی کا یوگشالہ' اسکیم کا افتتاح کیا
اروند کیریوال نے 'دہلی کا یوگشالہ' اسکیم کا افتتاح کیا

By

Published : Dec 13, 2021, 8:02 PM IST

نئی دہلی:کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون New Variant Of Corona virus, Omecron کے خطرات کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال CM Arvind Kejriwa نے دہلی کے عوام کو صحت مند رکھنے کے لیے آج دہلی میں 'دہلی کا یوگشالہ' اسکیم کا افتتاح کیا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیجریوال CM Arvind Kejriwa نے کہا کہ 'دہلی کا یوگشالہ' بالکل مختلف ہوگی اور اس کے لیے دہلی حکومت دہلی والوں کو مفت یوگا ٹریننگ دے گی تاکہ ان کی صحت بہتر رہے۔

انہوں نے کہا کہ آلودگی اور دوسری بیماریوں کو دیکھتے ہوئے لوگوں کو صحت مند رہنے کی سخت ضرورت ہے تاکہ ان پر کوئی بھی مہلک بیماری اثر نہ کرے۔

ویڈیو

کیجریوال نے کہا کہ دہلی حکومت 25 آدمیوں کے ایک گروپ کی شکل میں یوگا ٹریننگ ٹیچر دستیاب کرائے گی جو بھی اس طرح کا گروپ بنانا چاہتا ہے وہ 9013585858نمبر پر مسڈ کال کرسکتا ہے اور وہ مفت میں یوگا ٹریننگ ٹیچر کی خدمات حاصل کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

دہلی کے وزیر اعلیٰ CM Arvind Kejriwa نے کہا کہ دہلی حکومت کی جانب سے بنائے جارہے اسکیمز کو دیکھ کر اب دوسرے ریاست بھی شروع کرنے لگے ہیں، مثال کے طور پر محلہ کلینک اسکیم کو دیکھتے ہوئے دوسری ریاستوں نے بھی محلہ کلینک اسکیم شروع کردی ہے۔ دہلی میں بجلی فری ہوئی تو دوسری ریاستوں نے بھی مفت میں بجلی دینے کا اعلان کردیا ۔

دہلی حکومت نے تیرتھ یاترا اسکیم شروع کی تو دوسری ریاستوں نے بھی اس اسکیم کو شروع کردیا ہے آج ہم یوگشالہ شروع کررہے ہیں کچھ دنوں کے بعد دوسری ریاستیں بھی شروع کرے گی، انہوں نے کہا کہ اس طرح کی اسکیمز صحت مند سماج کے لیے بے حد ضروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details