اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارت میں اسپوتنک وی ویکسین کا تجربہ شروع - ویکسین کی خبر

شعبہ صحت کا صف اول ادارہ ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز لمیٹیڈ اور روسی براہ راست سرمایہ کاری فنڈ (آر ڈی آئی ایف) نے اعلان کیا کہ مرکزی حکومت کی مرکزی ادویات کی لیبارٹری، کسولی سے ضروری منظوری ملنے کے بعد بھارت میں اسپوتنک وی ویکسین کا دوسرے اور تیسرے مرحلے کا تشخیصی تجربہ شروع کر دیا ہے۔

Clinical trials of Sputnik V vaccine begins in India
بھارت میں اسپوتنک وی ویکسین کا تجربہ شروع

By

Published : Dec 1, 2020, 9:43 PM IST

ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک کثیرالجہتی اور رینڈم کنٹرولڈ اسٹڈی ہوگی جس میں محفوظ مطالعہ اور وجوہات کے سلسلے میں اعداد و شمار یکجا کیے جائیں گے۔

اس ٹیسٹ میں جے ایس ایس میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ شراکت دار کے طور پر شامل ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز نے صلاح کار کی معاونت کے لیے بائیوٹیکنالوجی ریسرچ اسسٹنس کونسل (بی آر اے سی)، بائیٹیکنالوجی محکمہ کو بھی ساتھ رکھا ہے اور وہ ویکسین کے لیے ادارے کے طبی جانچ مراکز کا استعمال کرے گا۔

حال ہی میں آر ڈی ایف نے طبی جانچ کے اعداد و شمار کے دوسرے عبوری تجزیہ کا اعلان کیا ہے جس میں کہا گیا ہے ویکسین کے پہلے ڈوز کے 28 دنوں بعد اس کی اثر انگیزی 91.4 فیصد دیکھی گئی ہے اور پہلے ڈوز کے 42 دن کے بعد یہ 95 فیصد پائی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details