اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں آج موسم صاف رہنے کا امکان - دہلی محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی کا موسم صاف رہے گا۔ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

دہلی محکمہ موسمیات
دہلی محکمہ موسمیات

By

Published : Oct 9, 2021, 3:53 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج (9 اکتوبر) موسم صاف رہے گا جبکہ اس دوران درجہ حرارت کم سے کم 23 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری رہ سکتا ہے۔

ساتھ ہی جمعہ کے روز کم سے کم درجہ حرارت میں 1 ڈگری کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد جمعہ کو درجہ حرارت 23 ڈگری رہا۔

ساتھ ہی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم ان دنوں صبح اور شام ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے موسم میں تبدیلی محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ ساتھ ہی کم سے کم درجہ حرارت بھی 2 ڈگری گر کر 22 ڈگری تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details