بٹلہ ہاؤس کے وارڈ کونسلر صفائی کو لے کر پوری دہلی میں مشہور ہیں آج اوکھلا وارڈ 100 ایس کے کونسلرشعیب دانش نے لوگوں سے ملاقات کی اور بٹلہ ہاؤس کے ہریانہ اسٹور کی طرف سے سر سید روڈ پر سیور جام کوکھڑے ہوکر سیور میں رسہ ڈلواکر صفائی کرائی۔ Cleaning of Sewer in Batla House
یاد رہے کہ دہلی میں آئندہ کچھ دنوں میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہونے والے ہیں جس کو لے کر ہر وارڈ کے کونسلر کام کے تئیں سنجیدہ دکھائی دے رہے ہیں لیکن مسلم اکثریتی علاقہ بٹلہ ہاؤس کے کانگریس کے وارڈ کونسلر شعیب دانش اپنے کام سے لوگوں میں جانے جاتے ہیں۔
کونسلر کی مستعدی سے بٹلہ ہاؤس میں سیور کی صفائی گزشتہ دنوں ای ٹی وی بھارت نے شعیب دانش سے صفائی کو لے کر خصوصی بات چیت کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں سماج نے کونسلر بنایا ہے تو ان کا فرض ہے کہ وہ سماج کا بھی پورا خیال رکھیں۔ یہی وجہ ہے کہ شعیب دانش جمعہ کے روز اپنے حلقہ کونسلر کی تمام مساجد کے آس پاس صفائی کراکر چونا ڈلواتے ہیں تاکہ نمازیوں کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو۔ مقامی لوگ بھی انہیں نہیں بھولتے اور عزت کی نگاہ دیکھے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ مسلسل 15 سال سے اس حلقہ کی نمائندگی کررہے ہیں۔
کونسلر کی مستعدی سے بٹلہ ہاؤس میں سیور کی صفائی یہ بھی پڑھیں:
آج شعیب دانش نے بٹلہ ہاؤس میں مقامی لوگوں سے ملاقات کی اور سیور جام کی وجہ سے ہورہے پریشان لوگوں کا مسئلہ کو حل کیا اور ہریانہ اسٹور کی طرف سے سرسید روڈ تک ایم سی ڈی کی ملازم سے سیور میں رسی ڈلواکر صفائی کرائی اور سیور جام سے نجات دلوائی۔