اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس اور بدمعاشوں کے مابین تصادم - قومی دارالحکومت دہلی

نوئیڈا میں بدمعاشوں اور پولیس کے درمیان ایک تصادم ہوا ہے جس میں چار بدمعاشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

درگیش گینگ کے لٹیرے نوئیڈا میں کسی واردات کو انجام دینے کے ارادے سے گھوم رہے تھے
درگیش گینگ کے لٹیرے نوئیڈا میں کسی واردات کو انجام دینے کے ارادے سے گھوم رہے تھے

By

Published : Apr 5, 2021, 1:08 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی متصل صنعتی شہر نوئیڈا میں سیکٹر 58 آج صبح پولیس نے انکاؤنٹر میں چار بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک بدمعاش کے پیر میں پولیس کی گولی لگی ہے۔

پولیس اطلاع کے مطابق دہلی کے درگیش گینگ کے لٹیرے نوئیڈا میں کسی واردات کو انجام دینے کے ارادے سے گھوم رہے تھے۔

درگیش گینگ کے لٹیرے نوئیڈا میں کسی واردات کو انجام دینے کے ارادے سے گھوم رہے تھے

پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا جس کے جواب میں لٹیروں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی کاروائی میں امت عرف موٹا کے پیر میں گولی لگی۔

اس کے بعد بھاگنے کی کوشش کررہے تین لٹیروں مونو، انکت اور امیش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس اور بدمعاشوں کے مابین تصادم

پولیس نے ان کے پاس سے طمنچہ کارتوس اور لوٹ کے لیے استعمال کی جانے والی دو بائک اور ایک لوٹا گیا موبائل برآمد کیا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ درگیش گینگ ایں سی آر میں لوٹ پاٹ کے لیے جانا جاتا ہے۔

اتناہی نہیں بلکہ درگیش پر 60 سے زائد مقدمات درج ہیں تاہم گولی سے زخمی امت کو درگیش کا دایاں ہاتھ تصور کیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details