سیلم پور میں رونما ہوئے واقعہ کے عینی شاہدین نے بتایا کہ پولیس نے مظاہرین پر بھاری لاٹھی چارج کیا اور اس کے علاوہ ہاکرس کو بھی مارا گیا۔
جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ بھیڑ نے فساد پھیلانے کی غرض سے ایک چوکی کو جلادیا۔ چوکی کے سامنے دو موٹر سائکل کو بھی نذر آتش کیا گیا۔
دوسری طرف مظاہرین سے رابطہ کا راستہ بلاک کردیا گیا ہے۔ سیلم پور کی سڑکوں پر ابھی بھی مظاہرین موجود ہیں لیکن ان کا راستہ بلاک کر دیا گیا ہے۔