غازی آباد کے لونی علاقے میں پولیس اور کسانوں کے درمیان تصادم کی خبر ہے۔ معاملہ لونی بارڈر کے قریب کا ہے۔ جب پولیس نے دہلی سہارنپور روڈ پر بڑے ٹریکٹروں میں آنے والے کسانوں کو روکنے کی کوشش کی تو کسانوں نے بیریکیڈ توڑ دیا۔ اس پر پولیس نے اپنی طاقت کا استعمال کیا اور کسانوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن کسان راضی نہیں ہوئے۔
پولیس نے کسانوں کو بہت سمجھانے کی کوشش کی لیکن کسان راضی نہیں ہوئے اور انہوں نے ٹریکٹر کے ذریعہ بیریکیڈپار کرلیا۔ اس کے بعد صورتحال حساس ہوگئی۔ لونی بارڈر پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ کسانوں نے کچھ بسیں روکنے کی بھی کوشش کی۔
فی الحال کسان کثیر تعداد میں ٹریکٹر کے ساتھ لونی بارڈر کے قریب دھرنے پر بیٹھے ہیں اور بھر پور مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کچھ کسان بیریکیڈ توڑ کر دہلی روانہ ہوگئے ہیں۔