نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) اور بائیں بازو کی اتحاد آل انڈیا اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن (اے آئی ایس اے) اور اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (ایس ایف آئی) کے ارکان کے درمیان اتوار کے روز ہوئے تصادم میں 12 کے قریب طلباء زخمی ہو گئے ہیں۔
واقعے کے بعد جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کے صدر آئی سی گھوش نے بتایا کہ 'اے بی وی پی کے کارکنوں نے ایس ایف آئی کے کارکنوں پر حملہ کیا ہے، جس میں کئی کارکن زخمی ہوئے ہیں، جن کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا، اور معاملے کی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: