اردو

urdu

ETV Bharat / state

شہری ہوابازی کی وزارت کی ویب سائٹ ڈاؤن

بیرونی ممالک میں پھنسے بھارتیوں کو واپس لانے کے منصوبے کے اعلان کے بعد شہری ہوابازی کی وازارت کی ویب سائٹ پر ’غیر معمولی‘ ٹریفک آیا جس سے ویب سائٹ ’ڈاؤن ہوگئی ہے۔

شہری ہوابازی کی وزارت کی ویب سائٹ  ڈاؤن
شہری ہوابازی کی وزارت کی ویب سائٹ ڈاؤن

By

Published : May 6, 2020, 4:40 PM IST

کوروناوائرس کے سبب بیرونی ممالک میں پھنسے بھارتیوں کو واپس لانے کے منصوبے کے اعلان کے بعد شہری ہوابازی کی وازارت کی ویب سائٹ پر غیر معمولی ٹریفک آیا جس سے ویب سائٹ ڈاؤن ہوگئی ہے۔

وزارت نے آج ایک ٹوئٹ کرکے اس کی اطلاع دی۔ اس نے بتایا کہ ’غیر معمولی‘ ٹریفک کے سبب شہری ہوابازی کی ویب سائٹ ڈاؤن ہے۔

شہری ہوابازی کی وزارت کی ویب سائٹ ڈاؤن

نیشنل انفارمیٹکس سینٹر کی ٹیم اسے ٹھیک کرنے میں مصروف ہے۔

اس تکنیکی خرابی کے سبب اب غیر ممالک میں پھنسے شہریوں کو لانے والی پروازوں کی تفصیلات اور لازمی اہلیت جانکاری ایئر انڈیا کی ویب سائٹ کی بجائے وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب کرائی جائیں گی۔

شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے منگل کو بتایا تھا کہ 7 مئی سے 13 مئی کے درمیان 64 پروازیں چلائی جائیں گی جن میں 12 ممالک سے 14800 شہریوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

ان سبھی لوگوں کے سفر کا خرچ مسافروں کو خود برداشت کرنا ہوگا۔۔ اس کے ساتھ ہی وطن واپسی پر اپنے خرچ پر 14 دن تک کسی اسپتال میں کوارنٹین میں رہنا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details