بڑھتے ہوئے کورونا وائرس اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر کے باوجود نوئیڈا کے شہریوں کا رویہ اب بھی غیر سنجیدہ ہی ہے۔
نوئیڈا میں لاک ڈاؤن کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جارہی ہیں نہ ہی لاک ڈاؤن کے کوئی اثرات نظر آرہے ہیں اور نہ ہی پولیس اور کورونا کا خوف ہے۔ بلکہ کورونا وائرس کی وباء کو نظر انداز کرتے ہوئے سڑکوں پر گھومنے والوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
نوئیڈا میں لاک ڈاؤن کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جارہی ہیں نوئیڈا کے مختلف سڑکوں کے اندرونی علاقوں میں کچھ ایسا ہی ہے جہاں نہ ہی پولیس جاتی ہے اور نہ انتظامیہ اور کسی طرح کے کورونا ٹیسٹ کا انتظام ہے ۔
نوئیڈا میں لاک ڈاؤن کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جارہی ہیں نوئیڈا سیکٹر 5 کے ہرولہ کی کہانی ہی مختلف ہے۔سیکڑوں کی تعداد میں لوگ سامان لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کسی تفریحی مقام پر لوگوں کی بھیڑ اکٹھی ہوئی ہے۔
انتظامیہ اور پولیس عملہ بھی اہم شاہراہوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ جس سے یہ باور کرانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ لاک ڈاؤن پر مکمل عملدرآمد کیا جارہا ہے اور سب کچھ کنٹرول میں ہے۔ لیکن انہیں سڑکوں سے ہٹ کر اندر کی آبادیوں میں داخل ہوتے ہی اس طرح کے نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں۔
مختلف سڑکوں کا کم و بیش یہی حال ہے۔ اس صورتحال میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے دعوے کو کیسے تسلیم کیا جائے۔