ہوائی اڈے کی سکیورٹی میں تعینات سی آئی ایس ایف نے بتایا کہ جمعہ کو تقریباً 11 بجے ٹرمینل 3 پر دو غیر ملکی مسافروں کے چہرے کے تاثرات مشتبہ محسوس ہوئے۔ دونوں کو ان کے سامان کے ساتھ الگ لے جاکر پوری جانچ کی گئی۔ ان کی شناخت کرغستان کے شہری ماتکیریموو مرلان اور اوراجبائیو رسلان کے طور پر ہوئی جو یائر آستانہ کی فلائٹ .109 سے دوپہر 12 بجکر 20 بجے قازقستان کے الماٹی جارہے تھے۔
دہلی ہوائی اڈے پر ایک لاکھ 40 کروڑ روپے مالیت کرنسی ضبط - Indira Gandhi International Airport
دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 2 غیر ملکی شہریوں سے 176450 ڈالر (تقریباً ایک لاکھ 40کروڑ روپے) کی غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔
ایکس-بس مشین میں ان کے بیگ کی جانچ کرنے پر نوٹوں کی مشتبہ شبیہ نظر آئی۔ اس کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا اور ان پر نظر رکھی گئی۔ دونوں مسافروں نے چیک ان کرکے امیگریشن عمل پورا کیا۔ امیگریشن کے بعد انہیں روک کر کسٹم محکمے کو مطلع کیاگیا۔ ان کے بیگ کی جانچ کرنے پر اس میں سے 176450 ڈالر ملے جسے کپڑوں کے بیچ چھوٹے بیگوں میں چھپاکر رکھا گیا تھا۔ وہ اتنی بڑی رقم کے سلسلے میں کوئی دستاویز پیش نہیں کرسکے۔
دونوں مسافروں کو پکڑی گئی غیر ملکی کرنسی کےساتھ کسٹم محکمے کے حوالے کردیا گیا۔