اردو

urdu

ETV Bharat / state

فرضی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے گرفتار - peopel were exchanging the passport

قومی دارالحکومت دہلی کے اندراگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سی آئی ایس ایف اور انٹیلیجنس اسٹاف کی جانب سے فرصی پاسپورٹ پر سفر کرنے کی کوشش کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

فرضی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے گرفتار
فرضی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے گرفتار

By

Published : Jan 24, 2020, 8:20 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 6:55 AM IST

ٹرمنل تین کی عمارت میں کشوک مشین سے بورڈنگ پاس نکال رہے، دو مسافروں کو مشکوک دیکھا گیا جس کے بعد سی آئی ایس ایف نے ان پر نظر رکھیکو ان پر شک ہوا اور شک کی بنا پر دونوں کی امگریشن پروسیس پورا کرنے تک نگرانی کی۔

فرضی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے گرفتار

امگریشن پروسیس پورا کرنے کے بعد دونوں نے ایک دوسرے سے پاسپورٹ تبدیل کرنے لگے، تبھی سی آئی ایس ایف نے انہیں حراست میں لے لیا۔

اسی دوران سی آئی ایس ایف کی دوسری ٹیم نے ایک مسافر کو پکڑا جو کسی دوسرے کا پاسپورٹ دکھا کر سفر کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

پکڑے گئے تینوں مسافروں کی شناخت نمیش کمار چودھری، امت کمار وادھیرا اور چودھری پارتھ الکیش بھائی کے طور پر ہوئی ہے۔ سی آئی ایس ایف نے تینوں مسافروں پر قانونی کاروائی کرنے کے لیے امگریشن اتھارٹی کے حوالے کر دیا۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 6:55 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details